12 جنوری، 2026، 1:30 PM

فسادات میں غیر ملکی ہاتھ ہونے کے کافی شواہد ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

فسادات میں غیر ملکی ہاتھ ہونے کے کافی شواہد ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ عراقچی نے مختلف ممالک کے سفیروں سے ملاقات کے دوران کہا کہ بیرونی حمایت کے تحت ہونے والے فسادات میں بے گناہ لوگوں کو زندہ جلایا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ حالیہ فسادات اور ہنگاموں میں غیر ملکی ہاتھ ہونے کے کافی شواہد موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تہران میں تعیینات مختلف ممالک کے سفیروں کے ساتھ ملاقات کے دوران وزیر خارجہ نے کہا کہ تاجروں اور دوکانداروں کی جانب سے ہونے والے پرامن مظاہروں کے ساتھ حسن سلوک سے کام لیا گیا تاہم 8 جنوری کے بعد شدت پسند عناصر کی وجہ سے مظاہرے پرتشدد رخ اختیار کرگئے۔

انہوں نے کہا کہ مظاہرین کے درمیان شرپسند عناصر داخل ہوگئے جنہوں نے سیکورٹی فورسز اور نہتے لوگوں پر براہ راست فائرنگ کی۔ سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں اور عوام میں سے اکثر پیچھے سے گولی لگنے سے شہید یا زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے مداخلت آمیز بیان کے ذریعے دھمکی دی تھی کہ مظاہرین پر فائرنگ کی صورت میں مداخلت کی جائے اس بیان کے بعد شہداء اور زخمیوں کی تعداد بڑھ گئی۔ شرپسند عناصر کی خواہش تھی کہ جانی نقصانات میں اضافہ ہو جائے اور امریکہ کو مداخلت کا موقع ملے۔

عراقچی نے فسادات میں غیر ملکی سازش ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ معتبر شواہد کے مطابق دشمن نے پولیس مراکز پر حملے کے عوض 80 ملین تومان، حکومتی گاڑیوں کے عوض 50 ملین اور عوامی املاک کو جلانے کے عوض 20 ملین تومان دینے کا وعدہ کیا تھا۔ 

انہوں نے امریکی دوغلی پالیسی اور منافقت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں پولیس نے ایک گاڑی پر براہ راست فائرنگ میں جس میں ایک عورت اپنے تین بچوں کے ساتھ موجود تھی۔ ٹرمپ اور امریکی وزارت داخلہ نے پولیس کے اس اقدام کو ذاتی دفاع قرار دیا جبکہ ایران پر شرپسندوں کی جانب سے بے گناہوں پر حملوں اور فسادات کو حق بجانب کہا۔ غزہ میں 70 ہزار بے گناہ فلسطینیوں کی شہادت پر خاموش رہنے والے مغربی ممالک کے حکام ایران پر شرپسندوں کی حمایت کرتے ہوئے مگرمچھ کے آنسو بہارہے ہیں۔

News ID 1937655

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha